سوات (سوات نیوز) ایم پی اے عزیز اللہ گران کا دبنگ ایکشن، ہسپتال میں مریض کے تیماردار کی شکایت پر ہسپتال پہنچ گئے،مریض کو آکسیجن فراہم نہ کرنے پر نائب قاصد معطل، ایم ایس نے ایم پی اے عزیز اللہ گران کی ہدایت پر انکوائری کا حکم دیدیا، گزشتہ روز سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں مریض کو آکسیجن فراہم نہ کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نائب قاصد کہتا ہے کہ ہسپتال کا ایم ایس بھی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا میں جو کرتا ہوں کر سکتا ہوں، جس کے بعد ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان گران نے مریض کے تیماردار رفیع اللہ سے رابطہ کیا اور ہسپتال پہنچ گئے جس کے بعد ممبر صوبائی اسمبلی نے مذکورہ نائب قاصد وقار علی کی مریضوں کے ساتھ بد تمیزی اور مریض کو سہولت فراہم نہ کرنے کے حوالے سے ایم ایس کو آگاہ کیا اور انہیں فوری طور پر وقار علی نامی نائب قاصد کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی جس پر ڈی ایم ایس سیدو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر سعد اللہ خان کو انکوائری کی ہدایت کر دی گئی اور فوری طور پر نائب قاصد وقار علی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران خان کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہسپتال میں اس طرح کے بے تاج بادشاہ اور ضمیر لوگوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو بہتر طریقے سے سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں طبی سہولیات میسر آ سکے، ایم پی اے گران خان نے اس سلسلے میں ڈی ایم ایس سعد اللہ خان سے بھی رابطہ کیا ہے اور کہا کہ وہ غیر جانبدارانہ انکوائری کرکے مظلوم کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
847 total views, 2 views today