سوات(سوات نیوز) پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ نے سوات پریس کلب کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری دیئے، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بنچ نے سوات پریس کلب کھولنے کے احکامات دئیے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوات کی انتظامیہ نے رات بارہ بجے پریس کلب کو سربمہر کیا تھا انتظامیہ کے اقدام کے خلاف سوات پریس کلب کے کابینہ اراکین نے پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ میں رٹ پیٹشین دائر کی، سوات پریس کلب کی طرف سے ممتاز قانون دان اورنگزیب ایڈکیٹ نے دلائل دئیے جبکہ انتظامیہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بابوزئی شوزب نقوی نے دلائل دئیے، فریقین کے دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے انتظامیہ کو فوری طورپر سوات پریس کلب کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے اس موقع پر ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا تھا کہ جمہوریت اورآزاد صحافت ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہے اور …
77 total views, 2 views today