سوات(سوات نیوز)سوات میں سیاحت کو بڑا دھچکا ، دہشت گردی کے بعد پہلی مرتبہ وادی مالم جبہ ویران ، پوری وادی میں ہو کا عالم ، سیاحوں کا نام ونشان نہیں ۔
وادی مالم جبہ میں سیمسنز گروپ کو انٹری فیس سے منع کرنے کے بعد پہلی مرتبہ وادی بلکل ویران کھنڈر نظر انے لگی ہے، چیئر لفٹ ، زی لائن، اور دیگرتفریحات بند ہونے کی وجہ سے سال 2009 کے بعد پہلی مرتبہ مالم جبہ سیاح وادی مالم جبہ میں موجود نہیں، حسین وادی سیاحوں کے بغیر دکھی نظر انے لگی ہے۔ جس سے سوات کی سیاحت کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے ۔
سیاحوں کی موجودگی نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف سیمسنز گروپ کو لاکھوں روپے نقصان اٹھانا پڑرہا ہے بلکہ مقامی لوگوں کی روزگار پر بھی بہت برا اثر پڑا ہے ، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر مسئلہ حل کرنے کیلئے اگے ئیں ۔
2,908 total views, no views today



