شانگلہ(سوات نیوز) دہشتگردوں کے ہاتھوں سال 2011 میں شہید ہونے والے شانگلہ کے سولہ مزدوروں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردیاگیا ۔ کوئلہ کان میں مزدوری کرنے والے ضلع شانگلہ کو دہشتگردوں نے اغواء کرنے کے بعد شہید کیا تھا۔ اور پھر لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا تھا ۔ مزدوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم سموا کی کوششوں سے ان لاشوں کو گزشتہ روز کوہاٹ کے گاوں جموں جاواکے سے نکالا گیا ۔ اوراج ضلع شانگلہ کے گاوں الپورئی میں اجتماعی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد لاشوں کو ابائی علاقوں میں روانہ کیا گیا ۔ ان سولہ مزدوروں میں سے دس کا تعلق ایک ہی گاوں رانیال سے ہے
726 total views, 2 views today
Comments