سوات(سوات نیوز)ضلع سوات میں کورونا وائرس میں مزید تیزی آگئی۔ ڈویژن کے سب سے بڑے ہسپتال سیدو شریف ہسپتال میں ایک ہی دن میں مزید6 افراد انتقال کرگئے۔ جبکہ مزید 55 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس وقت156کورونا سے متاثرہ مریض داخل ہیں۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5968 ہوگئی۔ جبکہ اس بیماری سے مزید تین افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعدصحت یاب افراد کی تعداد4825 ہوگئی۔ اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 972 ہے۔ 1304مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں سوات کے علاوہ ضلع شانگلہ کے مریض بھی داخل ہیں ، اور پہلی مرتبہ مرنے والوں میں ضلع شانگلہ کے مریض بھی شامل ہیں
890 total views, no views today
Comments



