سوات(سوات نیوز)سوات سمیت خیبر پختونخوا میں بدھ سے اتوار کے روز تک بارشوں اور ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تمام ضلعی انتظامیہ، ریسیکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔ پی ڈی ایم اےکا کہنا ہے کہ تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی ہے ۔ضلعی انتظامیہ کو بارشوں کے پیش نظر کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی صورت میں تمام دستیاب وسائل کی فراھمی ممکن بنانے ۔سیاحوں کو موسم سے متعلق پیشگی صورت حال سے آگاہ کیا جائے ۔سیاح۔کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کے ھیلپ لائن 1700دیں،
788 total views, 2 views today
Comments