سوات(سوات نیوز) سوات کے سیاحتی علاقہ کالام چم گھڑی کے مقام ٹرک گہری کھائی میں جاگرنے سے 10 افراد شدید زخمی ہوگئے رسیکیو 1122کے مطابق ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے متعدد جانور بھی ہلاک ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے، جو موسم گرما گزارنے کالام جارہے تھے ۔ریسکیو اورمقامی افراد نےزخمیوں کو طبی امداد کیلئے تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق ٹرک پنجاب سے اشو کالام کے طرف جا رہی تھی۔
884 total views, 2 views today
Comments