مینگورہ(سوات نیوز)کرونا صورتحال،نادرا میں ایس اوپیز بائی پاس،سٹاف کے لئے کسی قسم کے حفاظتی انتظامات موجود نہیں،صارفین کیلئے بھی خطرے کی گھنٹیاں،حکام توجہ دیں،ملک بھرمیں کروناپھیلاؤکے خدشے کے پیش نظر نہ صرف عوام کو سختی سے ایس او پیزپر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے بلکہ لاک ڈاؤن کرکے کاروباری مراکز کو بند کردیاگیاہے مگر بدقسمتی سے نادرا آفس میں کروناسے بچاؤکے لئے قسم کے حفاظتی اقدامات نظرنہیں آرہے ہیں،سینی ٹائزرہے اور نہ ہی ماسک وغیرہ،آفس میں بائیومیٹرک آلے پر روزانہ سینکڑوں صارفین سے انگوٹھے لگوائے جارہے ہیں،سماجی فاصلوں کا کوئی خیال ہی نہیں رکھاجارہاہے جس کے سبب کروناپھیلنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں اورخصوصاّّیہاں پرڈیوٹی پرمامور سٹاف کے سروں پرمسلسل کروناکی کاخطرہ منڈلارہاہے،مقامی حلقوں نے حکام سے اس طرف توجہ دینے اور اصلاح احوال کی اپیل کی ہے۔
625 total views, 2 views today