خیبر پختون خواہ ضلع دیر علاقہ نہاگدرہ گاؤں بڈالی کی پہاڑیوں کی دامن میں واقع سکائی لینڈ سطح سمندر سے 10300 فٹ کی بلندی پر واقع خوبصورت جنگلات، سرسبز میدانوں اور سبزہ زاروں پر مشتمل ایک بہت ہی پیارے اورخوبصورت علاقہ ہیں _ قدرتی حُسن اور مناظر سے مالامال اس خوبصورت علاقے کے دو حصّے “پریال” اور سکائی لینڈ ٹاپ ہیں_ واڑی سے تقریباً 20 کلومیٹر کا فاصلہ براستہ نہاگدرہ بڈالی نسبتاً بہتر اور پکّی سڑک پر مشتمل ہے لیکن پھر آگے تقریباً 10 کلومیٹر کا راستہ جوکہ بڈالی گرین ٹاف تک جاتا ہے (جوکہ ابھی انڈر کنسٹرکشن ہیں) کچّا ہیں۔ جس پر جانے کیلئے آپ کو جیپ، ڈاٹسن، موٹرسائیکل یا کسی اور فور وھیل گاڑی کا استعمال کرنا پڑیگا_بڈالی گرین ٹاف سے آگے تقریباً 2 کلامیٹر پریال تک آپ نے اپنے ضروری سازوسامان سمیت پیدل جانا پڑیگا_ پریال کھلے میدانوں اور سبزہ زاروں پر مشتمل سکائی لینڈ کا اصل حصہ ہے جہاں آپ نے اپنا سازو سامان رکھ کر ٹینٹ وغیرہ لگا کر کھانا تیار کرنا ہوگا کیونکہ اس جنّت نظیر اور انتہائی بلندی پر واقع خوبصورت علاقے میں آپ کو کوئی گیسٹ ہاوس، ریسٹ ہاوس یا ہوٹل قطعاً نہیں ملے گا۔ البتہ آپ پاریئل اور سکائی لینڈ جاتے وقت آپ گاؤں ڈنڈوکے، ڈب محلہ بڈالی ، اور جاوزو بانڈہ گرین ٹاف میں آسانی سے قیام و طعام کرسکتے ہیں۔ یہاں کے لوگ اتنے مہمان نواز ہیں کہ یہاں پر جتنے بھی سیاح آتے ہیں ان کو اپنی طرف سے قیام و طعام فراہم کرتے ہیں۔
پریال ٹاف میں کھانا کھانے اور توڑا سا آرام کرنے کے بعد آپ کی اگلی منزل “سکائی لینڈ ٹاپ” ہوگا_ ویسے تو “سکائی لینڈ ٹاپ” تک کا فا صلہ صرف 4 یا 5 کلومیٹر ہوگا لیکن پستی سے انتہائی بلندی پر چڑھنے کی وجہ سے آپ 60 سے لیکر 90 منٹس میں پہنچ سکیں گے_ “سکائی لینڈ ٹاپ” سے آپ ضلع بونیر، ضلع سوات میں مینگورہ کبل، کالام، ضلع ملاکنڈ ، باجوڑ ، عشیرئی درہ اور ضلع باجوڑ کے علاقوں کا نظارہ کرسکیں گے_
ہر سال اور مہینہ بڑی تعداد میں سیاحوں کا ” سکائی لینڈ” تک پہنچنا اور یہاں کے مناظر سے لطف اندوز ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ” سکائی لینڈ ” حقیقت میں انتہائی خوبصورت اور دلکش علاقہ ہیں۔لیکوال MUHMMAD USMAN ?✍
2,250 total views, no views today



