مینگورہ(ناصرعالم)علاقہ کوکارئی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے مینگورہ اورسیدوشریف کے بازاروں سمیت ہسپتالوں میں سینکڑوں لوگوں میں مفت ماسک اور سینی ٹائزرتقسیم کردئے،کرونا سے بچاؤ کی تدابیر سے بھی عوام کو آگاہ کردیا،وباء کے مکمل خاتمے تک ماسک تقسیم کرنے کا عزم ظاہر کردیا،گذشتہ روزسوات کے گاؤں کوکارئی کے رہائشی سماجی کارکنوں محمد رفیق بھائی جان،راجہ جان اورعرفان اکبر خان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مینگورہ شہر اورسیدوشریف کے بازاروں او رہسپتالوں میں سینکڑوں لوگوں میں مفت سینی ٹائزراور ماسک تقسیم کئے اور انہیں ماسک لگانے کی ہدایت کی،یہ نوجوان مختلف چوکوں میں کھڑے ہوکر دن بھر ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کرتے رہیں،اس موقع پر ان نوجوانوں نے بتایا کہ وہ کوکارئی کی مقامی تنظیم تھری کیلئے رضاکارانہ طورپراپنی مددآپ کے تحت امدادی کاموں میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لے رہے ہیں اوراب تک نہ صر ف ہزاروں لوگوں میں ماسک اورسینی ٹائزرتقسیم کئے ہیں بلکہ ضرورتمندوں کیلئے افطاری اور سحری کا بھی انتظام کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ کرونا کی وباء کے سبب ہرطبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے بہت سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اب ان گھروں کے چولہوں کو جلائے رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ دری بنتی ہے اور اس ضمن میں ہم اپنے طورپر ہرممکن کوشش کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ کرونا وباء کے مکمل خاتمے تک ماسک کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاہم عوام کو بھی چاہئے کہ وہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں جبکہ کروناسے بچاؤ کیلئے وہ تمام احتیاطی تدابیر اپنائیں جس سے محکمہ صحت اور حکومت باربارعوام کو آگاہ کررہے ہیں،ماسک تقسیم کے موقع پر نثار خان،شعیب خان اور دیگرسماجی کارکن بھی ان کے ہمراہ تھے۔
801 total views, no views today



