سوات(سوات نیوز)ضلعی انتظامیہ سوات کا دریائے سوات سے رات کے اندھیرے میں ریت باجری نکالنے والوں کیخلاف کارروائی بدستورجاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ سوات کے مطابق سوات کے مختلف تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز نے دریائے سوات سے رات کے تاریکی میں بجری اور ریت نکالنے والے متعدد افراد کیخلاف مختلف پولیس سٹیشنوں میں ایف ائی ار درج کی گئی ہے، جبکہ ایکسویٹرز سمیت دیگر الات کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔
ڈی سی سوات جنید خان کے مطابق دریا سوات سے ریت اور بجری نکالنے پر دفعہ 144 نافذ ہے ، جو لوگ قانون کیخلاف ورزی کرکے غیر قانونی طریقے سے ریت اور بجری نکالیں گے ان کیخلاف انتظامیہ کارروائی کرے گی ۔
1,286 total views, no views today
Comments



