سوات(سوات نیوز) سوات میں مزید 3 مریض کورونا وائرس سے چل بسے ۔ سیدو شریف ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب کے مطابق اس وقت سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کرونا سے متاثرہ 109 مریض زیر علاج ہیں، جبکہ58 مریضوں کا کرونا ٹیسٹ (ve+) ہے،51 کا رزلٹ آنا ابھی باقی ہے۔ترجمان کے مطابق سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وائرس سے پچھلے 24 گھنٹوں میں 03 مریض جان کی بازی ہار گئے جن کا تعلق سوات سے ہیں۔ اس کے علاوہ 11 مریض ہسپتال سے ڈسچارج کردئیے گئے ہیں جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتال میں 13 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔
1,010 total views, 4 views today
Comments