سوات(سوات نیوز)خوازہ خیلہ سرکل پولیس کی سب سے بڑی کاروائینو سرباز، دغہ باز، و کار لیفٹر گرفتار تین عدد مال مسروقہ گاڑیاں سات لاکھ روپے واردات میں استعمال ہونے والی آلہ خوف 9MMپستول بمعہ 18 عدد کارتوس برآمد تفصیل نو سرباز ، دغہ باز کار لیفٹر واجد خان ولد میاں سید علی سکنہ ڈوپ چالیار نے مورخہ01 مئی کو خوازہ خیلہ میں فراڈو موٹر بارگین سے موٹر کار از قسم ویڈز ماڈل 2003NCP مالیتی 6/7لاکھ روپے اور مورخہ02مئی کو جواد موٹر بارگین خوازہ خیلہ سے موٹر کار Gکرولہ ماڈل 2001 مالیتی 7/8لاکھ روپے اور مورخہ06مئی کو علاقہ تھانہ چارباغ میں السید موٹر بارگین سے موٹر کار ویڈز ماڈل 2001 مالیتی 6/7 لاکھ روپے نو سربازی ، دغہ بازی کے ذریعے سرقہ کرکے مختلف اشخاص پر فروخت کئے تھے۔ ان وقوعات کی وجہ سے علاقہ کی عوام میں ایک خوف اور بے چینی کی فضاء پیدا ہوئی تھی ۔ RPOصاحب ملاکنڈ جناب عبد الغفور خان افریدی صاحب و DPOصاحب ضلع سوات جناب دلاور خان بنگش صاحب کی خصوصی ہدایات پر SPصاحب اپر سوات درویش خان کی زیر نگرانی سرکل آفسر محمد اعجاز خان SHOخوازہ خیلہ عمر رحیم خان SHO تھانہ چارباغ محمد ایاز خان اور CIO خوازہ خیلہ انسپکٹر محمد خالد خان پر خصوصی ٹیم تشکیل پاکر جنہوں نے دن رات محنت کرکے سائنسی خطوط پر تفتیش استوار کرکے ملزم کا سوراغ لگایا۔ جس کو مسلح بہ پستول 9MM بمعہ 18 عدد کارتوس گرفتار کیا گیا ۔ تفتیس کی دوران تین عدد مال مسروقہ گاڑیاں اور ایک عدد مارچہ (بیاض )میں حاصل کی گئی سوزوکی الٹو کٹ اور مبلغ 7 لاکھ روپے اور سرقہ شدہ گاڑیوں کی شناخت چھپانے کیلئے گاڑیوں سے ہٹائے گئے فٹ بورڈز برآمد ہوکر تفتیش جاری ہے ۔ تمام مسروقہ گاڑیوں کی مالیت قریباً 22 لاکھ روپے بنتے ہیں ۔ DPOصاحب سوات نے اپر سوات کی پولیس افسران اور جوانوں کو اس بہترین کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریقی اسناد سے نوازا۔ اور مدعیان اور اہل علاقہ نے پولیس کی اس کاروائی کو اچھے الفاظ میں سراہتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو سہرہ پوشی اور انعامات دیئے۔
743 total views, 2 views today