مینگورہ(ناصرعالم)علاقہ کوکارئی کے سماجی کارکنوں کی انتھک محنت اور کوششیں رنگ لے آئیں،فریقین میں دشمنی دوستی میں تبدیل،اہل علاقہ کی فریقین کو مبارکباد،سماجی کارکنوں کو خراج تحسین،عمائدین کااظہار اطمینان،مینگورہ کے قریبی علاقہ کوکارئی کے سماجی کارکنوں کی کوششوں سے دشمن سجن بن گئے،یہاں کے گاؤں گڑاسا میں یارس ولد طالعذراور انورشیرولدکمین کے مابین دوڈیڑھ سال دشمنی چلی آرہی تھی مذکورہ دونوں فریقین کی دشمنی ختم کرانے کیلئے کو کارئی کے سماجی کارکنوں عرفان اکبرخان اورکوثر حیات راجہ خان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ صلح کرانے کی کوششیں شروع کیں،اس دوران جرگے بھی کئے اور فریقین کے ساتھ مسلسل ملاقاتیں کیں،یہ نوجوان آخر کا اپنے نیک مقصد میں کامیاب ہوگئے اور گذشتہ روز ایک پروقار تقریب کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان صلح ہوگئی،شرکاء نے فریقین کو بغلگیر کرادیا اور ان سے آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد بھی لیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن عرفان اکبر خان اور دیگر نے کہاکہ ہمارا مقصد تنازعات،دشمنیاں اور عداوتیں ختم کرانا اور محبتیں بانٹنا ہے،انہوں نے کہاکہ ہم نے صلح کیلئے فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے کئے جنہوں نے ہمیں مایوس نہیں کیا بلکہ صلح کیلئے راضی ہوگئے جس پر ہم دونوں فریقوں کا شکریہ اداکرتے اورانہیں مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں،ہمیں امید ہے کہ دونوں فریق آئندہ کیلئے بھائیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،تقریب میں افرین خان،راجہ خان،محمد رفیق بھائی جان،گوہرخان،شاہ خالد اوردیگر سماجی کارکنوں سمیت عمائدین علاقہ اور سیاسی وسماجی شخصیات سمیت عمائدین علاقہ نے بھی کثیر تعدادمیں شرکت کی۔
1,217 total views, no views today



