سوات(سوات نیوز)ریسکیو 1122 سوات نے عید کے دنوں میں میڈیکل کے ایمرجنسیوں میں سب سے زیادہ خدمات سرانجام دیئے جن کی تعداد 100 سے زائد ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات ملک شير دل خان کی سربراہی میں ریسکیو 1122 سوات کے اہلکاروں نے عیدالفطر کے دوران 142 سے زائد مختلف نوعیت کے واقعات میں بروقت اور بہترین سہولیا ت فراہم کیں۔
ریسکیو 1122سوات نے گزشتہ عید کے دوران 101 میڈیکل کے ، 24 ٹریفک کے حادثات ، 2 اگ لگنے کے واقعات ،ایک لڑائی جھگڑے کے، 12 کرونا وائرس کے مریض اور 02 دیگر متفرق واقعات میں اپنے خدمات سرانجام دیئے، جس میں 161 مریضوں اور زخمیوں کو بچایا گیا جبکہ 2 زخمی موقع پر ہی جانبحق ہو گئے تھے۔
روزمرہ کے ایمرجنسیز کے علاوہ ریسکیو 1122 سوات نے 64 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتال منتقلی میں بھی شب روز خدمات سرانجام دیئے جس میں 59 تک ضلع سوات کے اندرونی اور دیگر مریضوں کو ضلع سے باہر پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
790 total views, 2 views today