سوات ، سوات سے کروڑہ انے والی موٹر کار بورڈ کے قریب تیز رفتاری کے با عث گہر ی کھا ئی میں جا گری ، ایک شخص جاں بحق خاتون شدید زخمی ۔ خا تون کوعلا ج کیلئے سید و ٹیچنگ ہسپتال سوات منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوپل کے رہائشی نثار ولد غفران اپنی موٹر کار میں سوات سے کروڑہ ارہے تھے کہ شانگلہ ٹاپ سے تھوڑے فاصلے پر بورڈ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ان سے گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھا ئی میں جا گری جس کے نتیجے میں نثار اور خاتون مسما ۃ (ہ) شدید زخمی ہو گئے ، دونوں زخمیوں کو مقامی لوگوں نے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کر دیا جہاں نثار زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے چل بسے، جبکہ خاتون کو تشویش ناک حا لت میں سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات منتقل کر دیا گیا ہے۔ پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
814 total views, no views today


