سوات(سوات نیوز)وادی سوات کے سیاحتی مقام کالام پیشمال کے مقام پر دریائے میں لاپتہ ہونے والے شخص کی تلاش کیلئے جاری اپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے ۔ ریسکیو کے مطابق محمد ارشاد نامی شخص کو ڈھونڈنے کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو اپریشن آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔
دو روز قبل ٹریکٹر بریک فیل ہونے کیوجہ سے دریائے سوات میں گر گیا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد دریائے سوات میں ڈھوب گئے تھے۔جن میں سے ایک شخص کی موقع پر جسد خاکی مل گئی تھی جبکہ محمد ارشاد نامی شخص کی جسد خاکی کو ڈھونڈنے کیلئے آج تیسرے روز بھی واٹر اینڈ سرچ ریسکیو ٹیم نے صبح سویرے سے سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے مگر تاحال ڈوبے شخص کی جسد خاکی مل نہ سکی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات ملک شیر دل خان کی ہدایت کے مطابق جسد خاکی ملنے تک سرچ اپریشن جاری رہے گا۔
1,061 total views, no views today



