سوات(سوات نیوز)سوات میں سرکاری محکموں کی کارکردگی وعلاقائی مسائل بارے وزیراعلیٰ اورایم پی اے گران خان میں اہم بیٹھک، ملاقات میں تنظیمی وسیاسی اموراورحلقہ پی کے4 میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی تفصیلی بحث ہوئی، ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے وزیراعلیٰ محمودخان کو سوات میں سرکاری محکموں کی کارکردگی اورلینڈمافیا کی قبضہ مہم کے حوالے سے بھی تفصیلی طورپرآگاہ کردیا۔ وزیراعلیٰ محمودخان اور عزیز اللہ گران خان نے پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے طویل ملاقات کی، دونوں رہنماؤں سے علاقائی مسائل، سوات میں سرکاری محکموں کی کارکردگی، پارٹی وسیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاجبکہ عزیز اللہ گران خان نے وزیراعلیٰ کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے صوبائی حکومت کی مجموعی کارکردگی کوقابل ستائش قراردیا، ملاقات کے دوران پارٹی امور، حلقہ پی کے4میں ترقیاتی منصوبوں اورسوات میں مختلف سرکاری محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ عزیزاللہ گران خان نے سوات میں سرکاری محکموں کے حوالے سے وزیراعلیٰ کوتفصیلی طورپر آگاہ کیا۔ جبکہ انہوں نے وزیراعلیٰ محمودخان کی توجہ دریائے سوات کے کنارے مافیاکی طرف سے قبضہ کرنے اوردیگر مقامات پرسرکاری اراضیات پرقابضین کی قبضہ کے حوالے بھی مبذول کرائی۔اورکہا کہ اب سرکاری اراضیات قبضہ مافیا سے واگزارکرنا وقت کاتقاضہ ہے جس پر وزیراعلیٰ محمودخان نے اس ضمن میں انکوائیری مقررکرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ محمودخان اورعزیز اللہ گران خان نے پی کے 4میں ترقیاتی انقلاب برپاکرنے پراتفاق کیا، وزیراعلیٰ محمودخان نے عزیز اللہ گران خان کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے دروازے ہمیشہ ان کے لئے کھلے رہیں گے اور سوات کے مسائل اور سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے باہمی مشاورت سے کام لیں گے دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیاکہ لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، اورلوگوں کے مسائل کے حل میں کوئی بھی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے عزیز اللہ گران خان سے کہا کہ حسب سابق لوگوں کیساتھ اپناقریبی رابطہ قائم رکھے۔ اوراس حوالے سے وزیراعلیٰ محمودخان نے عزیز اللہ گران خان کو اپنی طرف سے اور صوبائی حکومت کیطرف سے بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی کرائی جس پر عزیز اللہ گران خان نے وزیراعلیٰ کاشکریہ اداکیا۔
962 total views, no views today



