سوات(سوات نیوز)حکومت خیبر پختون خواہ کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں بروز جمعہ اور ہفتہ لاک ڈاون برقرار رہے گا.ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کا کہناہے کہ سوات بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں رات 08:00 بجے تک جاری رہے صرف میڈیکل سہولیات، میڈیکل سٹور،ویکسین سنٹرز،تندور،دودھ دہی،ہوٹل ریسٹورنٹ(اوٹ ڈور سروس رات 12 بجے تک) جبکہ ٹیک اوے 24 گھنٹے جاری رہے گی،ڈی سی سوات کے مطابق وٹیلٹی سروسز،بجلی گیس،انٹرنیٹ، سیلولر نیٹ ورکس،ٹیلی کام کال سنٹر،پٹرول پمپس،زرعی مشینری دوکانیں اور ورکشاپس کھلی رہے گی،جبکہ ہفتہ میں دو دن ہر قسم کاروباری سرگرمیاں بند رے گی صرف مخصوص اشیاء خوردنوش کی دوکانیں کھلی رہے گی دودن لاک ڈاون کے دوران جنرل سٹور،گوشت،بیکری،پھل سبزی کی دوکانیں 08 بجے تک کھلی رہے گی جبکہ ہوٹل اور ریسٹورنٹ رات 12 بجے تک کھلی رہے گی،انہوں نے کہا کہ شادی ہال میں اوٹ ڈور 150 مہمانوں تک اجازت ہوگی جو کہ یکم جون سے ایس او پیز کیساتھ نافذ العمل ہوگا۔ ہر قسم کے کھیلوں کی سرگرمیاں دیگر پروگرامات مذہبی،ثقافتی، موسیقی پر تاحکم ثانی پابندی ہوگی،
ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق نجی اور سرکاری دفاتر معمول کے اوقات کار کے مطابق 50٪ سٹاف کیساتھ کھلے رہیں گے،صوبہ بھر میں 24 مئی سے سیاحتی مقامات سخت ایس او پیز کیساتھ شروع ہوجائیگی،
725 total views, no views today



