سوات(سوات نیوز)مسلم لیگ ن نے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی ظلم کیخلاف ریلی اور احتجاجی مظاہرہ۔کیا۔ نشاط چوک میں۔ہونے والے احتجاجی مظاہرہ کی قیادرخت صوبائی صدر امیرمقام نے کی ۔ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے امیرمقام نے کہا کہ اگر اسرائیل کو اج نہیں روکا۔گیا تو کل مکہ مدینے کی طرف بھی وہ بڑھ سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت امت۔مسلمہ کیلئے ایک دلیر لیڈر کی ضرورت ہے جو اسرائیلی اور جہاں پر بھی مسلمانوں پر ظلم ہوتاہے موثر جواب دے سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں ریاستی دہشت گردی کررہاہے ۔جبکہ دنیا نے فلسطینیوں کے حقوق پر مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی یے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہرممکن مدد یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کیساتھ مشکل کی اس گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑی ہے
1,057 total views, no views today



