مینگورہ، اصلاحی کمیٹی امن تنظیم کے چیئرمین محمدزبیرخان نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے ،امن کی فضاء قائم وبرقراررکھنے کیلئے عوام اپنی بہادر افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں جبکہ اس مقصد کیلئے ہمارے ملک کے دیگرذمہ دارادارے بھی مضبوط اورفعال کرداراداکررہے ہیں،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوج اورعوام کی مشترکہ کوششوں کی بدولت ملک میں جلد خوشی کا دور آنے والا ہے جس کے بعدامن ،اطمینان اورسکون ہوگا، ترقی اورخوشحالی ہوگی،انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر اپنے مذمو عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے بلکہ یہ عناصر عنقریب صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے ،انہوں نے کہاکہ پاک فوج،پولیس ،ایف سی اورعوام نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک میں امن قائم کردیا ہے اب اس امن کو برقراررکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،ہمیں چاہئے کہ اپنی صفحوں میں اتفاق اوراتحاد کی فضاء قائم رکھیں اور سیاست سے بالاتر ہوکر ملک وقوم کی خدمت کریں،انہوں نے کہاکہ ہماراجینامرنا پاکستان کیلئے ہیں اوراس ملک کی ترقی ،سالمیت اوراستحکام کیلئے ہرقسم کی قربانیاں دینے کو تیار ہیں،انہوں نے کہاکہ ہماری کمیٹی رضائے الٰہی کی خاطر لوگوں میں موجود تنازعات کو ختم کرنے کیلئے کام کررہی ہے اوراب تک ہزاروں کی تعدادمیں تنازعات کوختم کرکے فریقین میں صلحے کرائے ہیں تاہم اپنی مددآپ کے تحت اس مصالحتی نظام کو مزید فعال کریں گے تاکہ عوام اس سے مستفید ہوسکیں۔
614 total views, no views today


