سوات(سپورٹس نیوز) محمد سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سے سوات کے تمام اساتذہ اور سٹوڈنٹس کے بہترین تعلیمی مستقبل کے لیئے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وباء کی وجہ سے تمام سٹوڈنٹس کا پڑھائی میں جو قیمتی وقت ضائع اور متاثر ہوا ہے اور سٹوڈنٹس اس وقت جس کشمکش میں مبتلا ہیں ان سب کے لیے سکریبل ایجوکیشنل مائنڈ سپورٹس گیم کی ٹرینینگ کی اشد ضرورت ہے۔ جس سے نہ صرف سٹوڈنٹس کو پڑھائی میں آسانی اور تعلیم کی جانب راغب کرنے میں مدد ملے گی بلکہ تمام سٹوڈنٹس بہترین طریقے سے تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت اور ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ یہ ایجوکیشنل گیم تمام سٹوڈنٹس کے لیے بہت مفید اور زبردست ہے اور سب سے متاثر کن بات یہ بھی ہے کہ سٹوڈنٹس کھیل ہی کھیل میں زبردست اور ذہین ترین سٹوڈنٹس بن جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ گیم دنیا کی سب سے زیادہ فیورٹ اور بہترین نتائج کی وجہ سے دنیا بھر میں نمبر ون ایجوکیشنل مائنڈ سپورٹس کے نام سے مشہور ہے اور سٹوڈنٹس پڑھائی میں قابلیت کے ساتھ ساتھ نیشنل و انٹرنیشنل سکریبل مقابلوں میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔
کرونا وبا کی وجہ سے سکولوں کےمسلسل بند اور بہت زیادہ چھٹیوں اور موبائلز پر انٹرنیٹ کے بے جا غلط استعمال سے بھی سٹوڈنٹس کی پڑھائی میں کافی فرق آیا ہے۔ اور اب سٹوڈنٹس پڑھائی کم اور چھٹیوں کے بارے میں زیادہ سوچتے ہیں۔ ان تمام سٹوڈنٹس کے دل پڑھائی کی جانب راغب کرنے کے لیے اور تعلیمی میدان میں آسانی کے لیے تمام گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کرام اور تمام سٹوڈنٹس کو سکریبل گیم سیکھانے کی اشد ضرورت ہے۔ اگر وزیراعلی صاحب دور حاضر کے حالات اور سٹوڈنٹس کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس تعلیمی کھیل سکریبل کو سوات میں متعارف کروا دیتے ہیں تو سوات ڈویژن کےتمام سٹوڈنٹس اور آنے والی نسلوں کا شمار پاکستان اور دنیا کے صف اول کے سٹوڈنٹس میں ہو گا۔ اور ان کا نام سوات کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختنخواہ جناب محمودخان صاحب اور ڈپٹی کمشنر جناب جنید خان صاحب ضرورسوات کے اساتذہ کرام اورتمام بچوں، بچیوں کے بہترین تعلیمی مستقبل کے لیئے اپنا بھر پور کردار ادا کریںگے۔ اور سکریبل گیم ٹرینینگ کیمپ کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔
832 total views, 2 views today