سوات(سوات نیوز) مینگورہ شہر اور دیگر علاقوں کو بجلی سپلائی کرنے والے گریڈ سٹیشن میں اچانک اگ بھڑک اٹھی۔ محکمہ واپڈا سوات کے مطابق صبح نو بجکر چالیس منٹ پر امانکوٹ گریڈ سٹیشن مینگورہ سوات میں اچانک کنٹرول روم میں اگ بھڑک اٹھی ۔جو تیزی سے پھیلنے لگی۔ اگ لگنے کی اطلاع فوری طور ریسکیو 1122 کوکردی گئی۔ جن کو فائر فائٹرز نے ایک گھنٹہ کی محنت کے بعد اگ پر قابو پالیا۔ محکمہ واپڈا کے مطابق مینگورہ شہر اور دیگر علاقوں میں بجلی بند کردی گئی ہے۔ جبکہ اگ سے لگنے والے نقصان کا اندازہ لگایا جارہاہے۔ محکمہ واپڈا کا کہنا ہے انجنئیرز پہنچ گئے ہیں جومعائنہ کے بعد یہ فیصلہ کرینگے کہ بجلی کب تک بحال ہوجائے گی ۔
936 total views, 2 views today
Comments