کراچی: آئی سی سی کی جانب سے محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف پیسوں کی خاطر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہوئے جس سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہوئی،ملک کو بدنام کرنےوالےکو دوبارہ کھیلنے کا کوئی حق نہیں، اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ محمد عامر سمیت تینوں کرکٹرز پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔
واضح رہے کہ تینوں کھلاڑیوں کو 2010 میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فسنگ کے کا الزام ثابت ہونے پر قید اور پابندی کی سزا دی گئی تھی۔
726 total views, no views today
Comments


