سوات(سوات نیوز) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ امانکوٹ واقع گریڈ سٹیشن میں جمعرات کے روز صبح ساڑے نو بجلی کے قریب اچانک اگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے فیڈرز روم کو اپنے لپیٹ میں لے لی۔
گریڈ سٹیشن میں کام کرنیوالے ایک شخص نے سوات نیوز کیساتھ بات کرت ہوئے کہا کہ اگ کمرے کے باہر پڑے کیبلز میں لگی جو پھیلتے پھیلتے فیڈرز روم تک ہہنچ گئی ۔ اگ لگنے کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو1122 کوکردی گئی۔
ریسکیو زرائع کے مطابق گریڈ سٹیشن سے اگ لگنے کی اطلاع نو بجکر چالیس منٹ پر دے دی گئی اور چند منٹوں میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں گریڈ سٹیشن پہنچادی گئی ۔ ریسکیو کے فائر فائٹرزنے ایک گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد اگ پر قابو لیا گیا۔
محکمہ واپڈا کے زرائع کے مطابق اگ لگنے کی وجہ سے گریڈ سٹیشن کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے اور ابتدائی طور پر پانچ فیڈر مکمل تباہ ہوگئے ہیں ۔ جن مینگورہ شہر، کبل اور مالم جبہ کے فیڈر شامل ہیں ۔ محکمہ واپڈا کے مطابق پندرہ لاکھ ابادی بجلی سے محروم ہوگئی ہے۔
محکمہ واپڈ کے زرائع کا کہناہے کہ گریڈسٹیشن کی بحالی میں تین سے پانچ روز تک لگ سکتے ہیں ۔ بجلی بحالی کیلئے سامان ، کیبلز اور سٹاف کو مردان اور پشاور سے طلب کیا گیا ہے ۔ محکمہ واپڈا کا کہناہے کہ واپڈا کی کوشش ہے کہ بجلی عارضی طور پر بحال کیا جائے تاکہ صارفین کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا نہ ہوا۔
1,574 total views, 2 views today