سوات(سوات نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر امانکوٹ گریڈ اسٹیشن کی بحالی کا عمل جاری ہے۔بجلی گریڈ سٹیشن کی خرابی کے بعد سوات مختلف علاقوں میں بجلی کی ترسیل بحال ہوگئی۔زرائع کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا خود صورت حال کی نگرانی کررہے ہے۔وزیر اعلی نے محکمہ واپڈا کو تمام علاقوں کی بجلی آج بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔پیسکو حکام نے تمام سامان و آلات متاثرہ گریڈ سٹیشن پہنچا کر بحالی کا عمل شروع کردیاواضح رہے کہ گزشتہ روز گریڈ سٹیشن میں آتشزدگی سے کئی فیڈرز پر بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی تھی۔
952 total views, no views today
Comments



