مینگورہ(ناصرعالم)حکومت کے خلاف تحریک کے اگلے مرحلے کا آغازچارجولائی کو سوات سے ہوگا،نااہل حکمرانوں نے عوام کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا،پی ڈی ایم کی قیادت کے دورہ سوات،جلسہ اور دیگر سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے اہم فیصلوں کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا،پی ڈی ایم جلسہ کی صدارت جے یو آئی کرے گی،چار تاریخ کے اجتما ع سے مولانافضل رحمان سمیت دیگرقائدین بھی خطاب کریں گے،اس سلسلے میں گذشتہ روز مینگورہ میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی،ڈویژنل اور ضلعی امراء ونظماء کا اجلاس ہوا جس میں چارجولائی کے جلسہ کے بارے میں مشاورت کی گئی،کارروائی کے حوالے سے ضلعی ترجمان محمداعجازخان نے میڈیا کوبتایاکہ اجلاس میں صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان،جنرل سیکرٹر مولانا عطاء الحق درویش،صوبائی نائب امیر مفتی فضل غفوراوردیگر نے شرکت کی جنہوں نے اپنے خطاب میں جلسہ کی کامیابی کیلئے شرکاء سے رائے مانگی اور کہاکہ مذکورہ جلسے کی صدارت جے یو آئی کرے گی جبکہ جلسہ سے مولانا فضل رحمان سمیت جمعیت کے دیگر ذمہ داران اور پی ڈی ایم قائدین خطاب کریں گے،انہوں نے کہاکہ آج کی صوبائی سطح کے اجلاس کا مقصد اجتماع کو کامیاب بنانا اور اس کیلئے جگہ کا تعین کرنا ہے جس کیلئے شرکاء کی رائے اور مشاورت کو اہمیت دی جائےگی،انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ مذکورہ تاریخ کو کارکنان جمعیت سمیت عوام بھی کثیرتعدادمیں شرکت کریں جس کیلئے کارکنوں کو چاہئے کہ وہ یہ پیغام گھر گھر اور ہر فرد تک پہنچائیں،اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا امان اللہ،پریس سیکرٹری حاجی جلیل،ضلعی امیر قاری فتحت اللہ،سینئر نائب امیر مولانا حجت اللہ،جنرل سیکرٹری سیدقمر،ترجمان اعجازخان، ڈویژن بھر کے امراء اور نظماء بھی موجود تھے جنہوں نے چارجولائی کے اجتماع کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور تیاریوں اور انتظامات کیلئے کارکنوں کو ہدایت جاری کی۔
708 total views, 2 views today