دیر بالا(سوات نیوز)سوات اور دیر کے بارڈر باڈگوئی ٹاپ پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش اگیا۔ پولیس سٹیشن دیر تھل کے مطابق وادی سوات سے براستہ باڈگوئی ٹاپ سیاحت کیلئے آنے والے سیاحوں کی جیپ کو باڈگوئی کے جنگل میں بریک فیل ہونے کے سبب حادثہ پیش آیا جس میں سیر کیلئے آنے والے افراد زخمی ہوگئے،۔ تھانہ تھل کے ایس ایچ او محمد حسین خان نے پولیس نفری کے ہمراہ بروقت پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور فوری طور پر ہسپتال پہنچایا۔
969 total views, 2 views today
Comments