سوات،مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ تختہ بند میں کنویں میں کام کرنے والے مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ، مینگورہ پولیس سٹیشن کے مطابق شہر کے نواحی علاقہ تختہ بند میں دو مزدور طوطاخان ولد کاکی سکنہ ڈھنڈونو قلعہ اور وزیر زادہ ولد فیروز شاہ سکنہ قمبر کنویں میں صفائی کا کام کررہے تھے کہ گیس کی وجہ سے دونوں مزدور دم گھٹنے سے بیہوش ہوگئے ، مقامی لوگوں نے دونوں مزدوروں کو کافی کوششوں کے بعد کنویں سے باہر نکال کر سیدو شریف ہسپتال کے کیجولٹی منتقل کیا، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق طوطا خان دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا،جبکہ وزیر زادہ کی حالت تشویشناک ہے۔جاں بحق ہونے والے مزدور کی لاش کو لواحقین کے حوالہ کیا گیا ، مینگورہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
892 total views, no views today


