سوات،سنٹرل ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ کرانیکیلئے انے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، لٹرین کم ہونے اور ناقص صفائی کی وجہ سے مشکلات خصوصا خواتین کو شدید مشکلات درپیش، مختلف ٹیسٹ کرنے والے مریضوں کو دیگر بیماریاں لگنے کا خدشہ ہے، ضلع سوات کے واحد بڑے سرکاری سنٹرل ہسپتال سیدو شریف میں ناقص انتظامات کی وجہ سے انے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مریض جب مختلف ٹیسٹوں کیلئے لیبارٹری کا رخ کرتے ہیں تو یورین ٹیسٹ کیلئے مریضوں کو لیٹرین جانا پڑتا ہے، لیبارٹری کے سامنے صحن میں تین لیٹرین موجود ہیں جس کی صفائی انتہائی ناقص ہے، اور ان تینوں لیٹرین کے سامنے لمبی لمبی قطاریں لگیں ہوتی ہیں جن میں خواتین بھی کھڑے اپنے باری کا انتظار کرتے ہیں، جس سے خواتین کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،
غیر سرکاری تنظیم اینی ویٹیو یوتھ فورم کے رہنما بلاول کے مطابق کئی بار ہسپتال انتظامیہ کو اس بارے میں اگاہ کیا گیا ہے،لیکن ابھی تک خواتین کیلئے کوئی الگ لیٹرین کا انتظام نہیں ہوسکا ہے، جبکہ لیٹرین کے اندرونی حالت انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے، انہوں نے ہسپتال انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس جانب توجہ دیں تاکہ مریضوں کے مسائل اور مشکلات میں کمی اسکے۔
470 total views, no views today


