مینگورہ، ملک بھر کی طرح سوات میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منا یا گیا ، جماعت اسلامی سوات کے زیر اہتمام گرین چوک میں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گیا ، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی بعدا زا شرکاء نے گرین چوک سے سوات پریس کلب تک ریلی نکالی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع سوات ڈاکٹر فضل سبحان نے کی ، پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فضل سبحان اور قیم ضلع حافظ اسرار احمد نے کہا کہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں سے ہماری مالی ، اخلاقی اور جانی تعاون کا سلسلہ جاری رہیگا ، انہوں نے کہا کہ حکمران کشمیر بھائیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھا ئے ، اس موقع جماعت اسلام سوات کے نائب امراء محمد ابراہیم شاہ ، احمد سعید ، زون پی کے اسی کے امیر حاجی فضل واحد ، حزب المجاہدین سوات کے ناظم پیر محمد علی ، مظفر خان ایڈووکیٹ ، اخترعلی خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔
مینگورہ ، ملک کے دیگرحصوں کی طر ح سوات میں بھی یوم یکجہتی کشمیرمنایا گیا اس حوالے سے مختلف سرکاری و نجی سکولوں کے اساتذہ اور طلباء کا یوم یکجہتی کے حوالے سے مشترکہ تقریب اور ریلی کا اہتمام کیاگیا جس میں اساتذہ اور طلباء نے کی کثیر تعداد نے شرکت کی جوتقریب کے بعد ریلی کشمیر کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی او فزیکل محمد گل ، ایس پی ای ٹی پردل خان ، ایس پی ای ٹی طارق خان ودیگرنے کہاکہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ اورآزادی کشمیریوں کا حق ہے جس انہیں ضرور ملے گی،انہوں نے بھارت پر واضح کیا کہ کمشیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور ایک دن مقبوضہ کشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے،مقررین نے واضح کیا کہ قوم کا بچہ بچہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہدجاری رکھے گا ، تقریب اورریلی کے دوران سکولوں طلباء نے مختلف پروگرامات پیش کئے ،ریلی میں مظاہرین نے پلے کارڈاورکتبے اٹھا رکھے تھے جن پربھارت مردہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حوالے سے نعرے درج تھے
سوات، نادرا ملازمین سوات زون کی جانب سے یوم کشمیر کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد ، ملازمین کا ا ظہار یکجہتی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بازی ، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نادرا ملاکنڈ ڈویژن کے نادرا ملازمین کے صدر عابد حسین ، جنرل سیکرٹری جمال ناصرخان کی نگرانی مین یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا ۔ جس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور پاکستان کے عوام کشمیریوں کی حق خود ارادیت چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بھارت کے عاصبانہ قبضے کی مذمت کرتے ہیں ، عابد حسین ، جمال ناصر خان نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کریں ۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیری عوام کے رائے کے مطابق انہیں آزادی دلانے کیلئے کردار اداکریں ۔ اس موقع پر نادرا سوات زون کے ملازمین نے یکجہتی کا بھر پور اظہار کیا ۔ اور کشمیر میں ہندوستانی مظالم روکنے کیلئے عالمی دنیا سے مداخلت کی اپیل کی ۔
818 total views, no views today


