مینگورہ، جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے نائب امیر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے جملہ مسائل اسلامی نظام پیرا ہونے میں ہی دونوں جہانوں کی کامیابی مل سکتی ہے ، امت مسلمہ گستاخ ممالک کے خلاف متحد ہو جائے ، کوئی بھی مسلمان کسی صورت حضور ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا میں پیغام مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر سابق ایم پی اے محمد امین ، اختر علی خان ، پی کے80مینگورہ کے امیر فضل واحد ، یو سی رنگ محلہ کے امیر محمد نعیم اللہ ، خواجہ نوید اور قاری بلال نے بھی خطاب کیا ، مشتاق احمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک عوام کی طاقت سے اسلامی انقلاب برپا کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کا حل فوجی عدالتیں نہیں ، اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ، سانحہ پشاور پر ہر دل درد مند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حضورﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی مثالی قامن قائم ہو سکتا ہے ، حضور ﷺ کی پوری زندگی تمام انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ، تقریب کے آخر میں سانحہ پشاور کے شہداء اور ملک میں قیام امن کیلئے خصوصی دُعا مانگی گئی ۔
736 total views, no views today


