سوات(سوات نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ چار جولائی کو سوات جلسے کا مقصد نااہل حکمرانوں کو رخصت کرنا ہے۔ عمران خان اور اس کے نام نہاد ٹولے نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کیا ہے۔ عمران کے دور میں مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں گرین پاسپورٹ پر پابندی ہے۔ کانجو ٹاؤن شپ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے چینی چورساتھی کوبچانے کے لئے انتقامی کارروائی شروع کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت زلفی بخاری کی اسرائیل میں موساد کے سربراہ سے ملاقات کے حقائق سامنے لائے۔حکومت کا۔تو یہ حال ہے کہ کسی محکمے کوٹھیک نہیں کرسکتا۔ آج پھر سی این جی اسٹیشنوں کے سامنے قطاریں لگی ہیں۔سسٹم میں بجلی ہونے کے باوجود بھی بدترین لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ اس موقع پر ای این پی تحصیل الپورئی کے جنرل سیکرٹری فرمان اللہ نے اپنے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا
816 total views, no views today



