مٹہ، مٹہ میں 17سالہ لڑکی نے زہریلی دوا کھا کرخود کشی کر لی۔پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقہ گلشاہ اشاڑی میں ایک اور 17سالہ لڑکی نے زہر یلی دوا کھا کر خود کشی کر لی۔پولیس کے مطابق لڑکی کو پہلے مٹہ ہسپتال جبکہ بعد میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دی گئی۔لیکن وہ راستے میں چل بسی۔وجہ خودکشی معلوم نہ ہو سکی۔پولیس نے رپورٹ درج کرلی۔
اپر سوات میں مختلف ٹریفک حادثات میں بچی سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے ، تفصیلات کے مطابق خوازہ خیلہ کے علاقہ چالیار کے ساتھ موٹر سائیکل کے حادثے میں ایک شخص افسر علی ولد عمر ڈیر زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پرطبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا .
دوسرا واقعہ تحصیل مٹہ وینی میں پیش آیا، جس میں ڈاٹس نے سات سالہ بچی کو ٹکر مار کر شدید زخمی ردیا ، بچی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا.
688 total views, no views today


