مینگورہ,سوات سمیت ملاکنڈڈویژن میں بارش وبرفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد موسم سرد، روز مرہ کے معمولات متاثر ، محکمہ موسمیات کے مطابق سوات سمیت ملاکنڈڈویژن کے اضلاع میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو اگلے چوبیس گھنٹوں تک جاری رہے گا، سوات ، ملاکنڈ، دیر ، چترال ، بونیر اور شانگلہ میں میدانی علاقوں میں بار ش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیاہے،
سوات کے سیاحتی علاقوں کالام ، مالم جبہ ،مرغزار ، سنگر ، میاندم سمیت دیگر علاقوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری دیکھنے کیلئے ائے ہیں، بارش اور برفباری کی وجہ سے سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں ایک مرتبہ پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے اور پہاڑی علاقوں کے عوام اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔
352 total views, no views today


