سڈنی: ورلڈ کپ میں فٹنس مسائل نے قومی کھلاڑیوں کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی زخمی ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث قومی ٹیم کی مشکلات بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ایڑھی میں تکلیف کے باعث زخمی ہو گئے تھے، محمد حفیظ کی ایڑھی میں سوجن ہے جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ سے قبل کھیلے جانے والے وارم اپ میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی عدم دستیابی کی صورت میں احمد سرفراز سے اوپننگ کرائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ محمد حفیظ کے زخمی ہونے کے باعث ان کے بالنگ ایکشن کا 6 فروری کو ہونے والا بائیو مکینس ٹیسٹ بھی ملتوی کر کے 10 فروری کو کر دیا گیا ہے۔
670 total views, no views today


