سوات (سوات نیوز ) پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ پی ڈی ایم کے زیراہتمام سوات کے گراسی گراونڈ میں اتوار کے روز جلسہ ہوگا اس جلسے کے لئے تمام تر انتظامات تیزی سے جاری ہے اور پی ڈی ایم کے سیاسی جماعتوں کی مرکزی لیڈرشپ نے سوات میں ڈیرے ڈال دئے ہیں ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف بھی آج سوات پہنچنے والا ہے اور وہ سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں قیام کرینگے ۔ اس طرح جے یو ائی کے بعض مرکزی اور صوبائی قائدین بھی سوات پہنچ چکے ہیں یاد رہے کہ پی ڈی ایم کے زیراہتمام جلسہ اتوار کے روز گراسی گراونڈ میں منعقد ہوگا
944 total views, 2 views today
Comments