مینگورہ ، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم ، انٹی کرپشن آفیسر عبدالحلیم اور اے اے سی حامد خان نے فوڈ انسپکٹر صاحبزادہ ضیاد کے خلاف مینگورہ کے دکانوں سے لینے والے رشوت اور فوٹیج دیکھ کر سخت کاروائی کا فیصلہ کرلیا ، دکانداروں کے بیانات اور ویڈیو فوٹیج کے روشنی میں الزامات ثابت ہوگئے ،قانونی کاروائی کا فیصلہ ، فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ہمارا مشن کرپشن کا خاتمہ فوری انصاف کی فراہمی ہے، سوات میں کئی روز سے شکایات عام تھی فوڈ انسپکٹر صاحبزادہ ضیاد کرپشن میں ملوث ہے اور انہوں نے مینگورہ شہر کے دکانداروں سے رشوت لینے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ،
ایم پی اے فضل حکیم خان نے واقعات پر ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر سرکل آفیسر انٹی کرپشن عبدالحلیم خان ، اے اے سی حامد خان اور متعلقہ دکانداروں کو طلب کرکے ان کے خلاف دکانداروں کے بیانات ریکارڈ کروائے اور رشوت لینے کے دوران وڈیو فوٹیج بھی پیش کئے گئے جس میں ایک دکاندار سے انسپکٹر صاحبزادہ ضیاد ایک ہزار روپے کا رشوت لے رہے ہیں تاجروں نے کہا کہ وقتاًفوقتاًانسپکٹر صاحبزادہ ضیاد ہمارے پاس آتے رہے اور رشوت طلب کرتا ہے ، مدین بازار ٹریڈز ایسو سی مینگورہ کے صدر حاجی رحمت زادہ خان کی قیادت میں تاجران عمر ربی ،علی محمد علی زئی ، انوررشید اور دیگرثبوت فراہم کردیئے ، ایم پی اے فضل حکیم خان نے تمام دکانداروں کے بیانات سنے اور کہا کہ انسپکٹر صاحبزادہ ضیاد کے خلاف کرپشن کے ثبوت ثابت ہوگئے اب ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی اور انہیں سزادی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے سے کرپشن کے خاتمے کا عہد کر رکھا ہے ہم سوات میں کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف کاروائی کریں گے ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی کو بھی رشوت نہ دیں اور ہم سے رابطہ کریں تاکہ ہم رشوت خوری کے لعنت کو ختم کر سکے ۔
350 total views, no views today


