سوات، ڈی پی او سوات سلیم مروت کے ہدایا ت پر سوات میں سکریپ گاڑیوں کے خلاف اپریشن تیز کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ضلع بھر کے تمام پولیس اسٹیشن کو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ سوات میں سکریپ گاڑیوں کے درآمد اور تیاری پر پابندی عائد ہے اسلئے جہاں کہیں بھی سکریپ گاڑیاں ملے اُس کے خلاف کارراوائی کریں سوات پولیس نے ڈی پی او سوات کے ہدایات پر سکریپ گاڑیوں کے خلاف اپریشن تیز کردیاہے اور رحیم آباد پولیس نے تختہ بند بائی پاس پر دو ورکشاپس کو سیل کردیا ہے
جہاں سے ایک ورکشاپ سے 22سکریپ گاڑیا ں اور دوسرے ورکشاپس سے 30سکریپ گاڑیاں برآمد کرلی گئی۔جبکہ بنڑپولیس نے 188 گاڑیاں قبضہ میں لے لیں، اور پولیس نے ورکشاپس کے مالکان محمد رفیق ولد عبدالاحد سکنہ گالوج کبل اور خورشید ولد بدارالدین سکنہ قاضی بابا مینگورہ کوگرفتار کرلیا ہے مینگورہ پولیس نے بھی دوکٹ گاڑیوں برآمد کرکے مالکان کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کرلی ہے واضح رہے کہ سوات میں سکریپ گاڑیوں کے پارٹس اور بنانے پر دفعہ 144نافذ ہے۔
369 total views, no views today


