چکدرہ ( محمد جلیل) پنجاب پولیس کے ہاتھوں چکدرہ کے نوجوان قتل کے حوالے سے صوبائی وزیر انور زیب کا چکدرہ امد,فاتحہ خوانی اور علاقے کے مشران سے خطاب صوبائی وزیر انور زیب خان نے کہا گزشتہ روز پنجاب اٹک پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے چکدرہ کے رہا ئشی تحریک انصاف کے ناظم عبد الر حمان کے بیٹے ساجد خان کے رہائش گاہ چکدرہ میں وزیر اعلیٰ محمود خان کے کہنے پر ائے جہاں انھوں نے ساجد خان کی رسم قل میں شرکت کی اس موقع پر انھوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے مقتول ساجد کے بے گناہ قتل کے خلاف نوٹس لیکر خود وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ائی جی عثمان غنی سے رابطہ کیا ہے اور اْس روز لاش وصولی کے لیے جانے والے ممبران اسمبلی کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے پر بھی بات چیت کی ہے ہر کسی کو انصاف فراہم کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے اور ہماری حکومت انصاف ہی کے نام پر بنی ہے انھوں نے کہا کہ حکومت غم زدہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہر قدم پر متاثرہ خاندان کا ساتھ دے گا اس موقع پر صوبائی وزیر انور زیب خان نے مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی انصاف کے نام پر بنے والی حکومت میں ہر کسی کو انصاف ملے گا وزیر اعلیٰ پختونخواہ محمود خان نے ساجد کے ماورائے قانون قتل کے خلاف خود نوٹس لیکر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور ائی جی پی پنجاب کے سامنے اپنا مقدمہ رکھا ہے اور اور پختونوں سے مسلسل زیادتی کے سلسلے وزیر اعظم عمران خان سے ایک وفد کے شکل میں ملاقات کرینگے
م
584 total views, no views today



