مینگورہ(سوات نیوز)محلہ شہاب نگر میں واسا اہلکاروں نے انسانوں کے لئے خطرہ بنے ہوئے باؤلے کتے کو مارڈالا،اہل علاقہ کی اپیل پر واسااہلکار نے موقع پر پہنچ کر آپریشن کیا اور چند منٹوں میں باؤلے کتے کو ماردیاجس پر مقامی لوگوں نے اطمینان کا اظہارکرکے واسااہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا،عوام کا کہنا تھا کہ یہ کتا لوگوں کے لئے خطرہ بن گیا تھا،بچوں اور راہگیروں کو کاٹ کھانے کو دوڑتا تھا جس کی وجہ سے لوگ پریشان تھے،مقامی لوگوں نے واسا حکام سےعلاقے میں موجود دیگر باؤلے اور آوارہ کتوں کے خاتمے کے لئے بھی اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔
626 total views, no views today
Comments



