سوات(سوات نیوز)یونین کونسل کانجو کے پی ٹی آئی تنظیم نے وفاقی وزیر مواصلات پوسٹل سروسز مراد سعید کے آفس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد نے وفاقی وزیر کو کانجو کے مسائل کے حوالے بات چیت کی۔جس پر وفاقی وزیر مرادسعید نے یونین کونسل کانجو کے لیے مختلف محکموں کے مد میں فنڈ منظورکئے۔اس موقع پر صوبائی وزیر محب اللہ خان کا بھائی احسان اللہ خان ، مراد سعید کا ایڈوائزر خورشید احمد داد ، انفارمیشن سیکرٹری عزیر الرحمان ،فضل غفار ،فیصل شہزاد ،زکوات چیئرمین وقاص خان ،حاجی محمد رحمان، راجہ علی، یوسف شاہ اور دیگر پارٹی ورکرز موجود تھے۔کانجو میں سوئی گیس، بجلی سکیم، فرشبندی ،پشتہ جات ،پانی سکیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر پی ٹی آئی ورکرز نے مراد سعید کا شکریہ ادا کیا.
984 total views, 2 views today
Comments