سوات(سوات نیوز)سوات کے سیاحتی مقام لالکو گبین جبہ میں سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضہ اور بنائے گئے کیبین کیخلاف آپریشن افسران بالا کے ہدایت پر کی گئی ہے، محکمہ جنگلات کے زمین پر بعض افرادنے کیمپنگ کیلئے ٹینٹ لگانے شروع کردئیے تھے جس پر محکمہ جنگلات نے متعلقہ لوگوں کونوٹس بھیج دیاتھا تاہم کیمپ ختم نہ کرنے اور جگہ خالی نہ کرنے کیخلاف محکمہ جنگلات نے ایکشن لیا اور ناجقئز تجاوزات خےم۔کرکے متعلقہ افراد کیخلاف ایف ائی ار درج کرلیا۔ ایس ڈی ایف او مٹہ سواگ شریف اللہ خان کا کہناہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن پورے صوبے میں جاری ہے،کسی کے ساتھ کوئی زاتی اختلاف نہیں۔محکمہ جنگلات پر کسی کو قابض نہیں ہونے دینگے۔۔۔
1,568 total views, no views today
Comments



