مینگورہ(سوات نیوز)جمعیت علماء اسلام سوات کے ترجمان محمد اعجاز خان نے کہاہے کہ ایمل ولی اپنے آباؤ اجداد کے مشن سے ہٹ چکے ہیں،حکومت کے ترجمانوں اورایمل ولی کا مولانا فضل الرحمان کیخلاف بیانیہ قدر مشترک ہے،ایمل کا روس و امریکہ کے افغانستان پر مظالم کے وقت خاموشی اختیار کرنا اور اب امریکہ کی شکست پر چیخنا افسوسناک ہے،اعجازخان نے ایمل ولی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جے یوآئی کے قائدین اور کارکنوں نے ہمیشہ ولی باغ کو احترام کی نظر سے دیکھا ہے لیکن ایمل ولی بار بار اس احترام کو پاؤں تلے روندنے کی کوشش کررہاہے ،وہ اپنے آبا و اجداد کے مشن سے ہٹ چکے ہیں جنہوں نے شیخ الھند کی قیادت میں ہمیشہ استعماری قوتوں کے خلاف جدوجہد میں حصہ لیا لیکن ایمل ولی اپنے اکابرینِ کے مشن کے برعکس استعماری طاقتوں کے لئے استعمال ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ 40 سال سے افغانستان کے مسلمانوں کاخون بہہ رہا ہے امریکہ وروس نے پختونوں کی نسل کشی کی اور افغانستان کی آزادی کی جنگ لڑنے والوں نے بیرونی قوتوں سے افغانستان کو آزاد کیا جبکہ ایمل ولی امریکہ و روس کے ظلم وبربریت کاخاموشی سے نظارہ کرتا رہااب وہ امریکہ کی شکست اور بغیر مشورے کے رات کی تاریکی میں افغانستان سے نکل جانے کاغصہ قائد جمعیت پر تنقید کرکے نہ اتارے،انہوں نے کہا کہ ایمل ولی اور پی ٹی آئی کا پی ڈی ایم اور مولانا فضل الرحمان کےخلاف موقف میں یکسانیت ایک منظم منصوبہ بندی کی طرف اشارہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
819 total views, no views today



