سوات(سوات نیوز)بیٹے کے قاتل ملزم گرفتار نہ ہوسکے،کانجو پولیس بھی ملزم گرفتاری میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے لگیں،قاتل اور دیگر ملزمان سے خاندان کو خطرہ ہے،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز تحصیل کبل برہ بانڈٸی سے تعلق رکھنے والے احسان اللہ اور ان کے خاندان کے دیگر افراد نے کبل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوٸے کیا انہوں نے کہا کہ گھریلوں جھگڑے میں گزشتہ ماہ اسحاق ساکن تختہ بند یخ کوھے کے افراد نے جن میں مرکزی ملزم نوید ولا اسحاق،جاوید،شکیل،طاہر اور دیگر نے ہمارے گھر پر اسلحہ کے زور پر حملہ آور ہوکر میرے بہو کو ساتھ لےگیا اور فاٸرنگ کرکے میرے بیٹے رحیم اللہ جوکہ ایف اے کا طالب علم تھا بے دردی سے شہید کیاگیا جبکہ میں خود ان کی فاٸرنگ سے دونوں ٹانگوں پر لگ کر شدید زخمی ہوا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگٸے اس سلسلے کانجو تھانہ میں FIR درج کراٸی جس میں گرفتاریاں بھی ہوٸے تاہم ملزمان پھر سے ضمانت پر رہا ہوٸے جبکہ مرکزی ملزم نوید ولد اسحاق تاحال روپوش ہے اور پولیس ان کی گرفتاری میں چشم پوشی کا مظاہرہ کررہےہیں کیونکہ وہ نہ صرف قاتل ہے بلکہ بلکہ ڈکیتیوں کا سرغنہ بھی ہے جس پر پولیس خاموش ہے اور بااثر لوگ ملزم کو بچانے میں مصروف ہے انہوں نے مذید کہا کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو DPO دفتر کے سامنے دھرنا اور احتجاج پر مجبور ہونگے اس موقع پر مقتول رحیم اللہ کی والدہ۔بہین۔بھاٸی۔دادی۔اور والد زاروں قطار روتے رہے انہوں نے وزیر اعلیٰ۔آٸی جی۔ڈی آٸی جی۔DPO اور علاقاٸی نماٸندوں سے کہا کہ ہیمیں انصاف دے کر مرکزی ملزم کو جلد ١ز جلد گرفتار کیا جاٸے بصورت دیگر ملزمان ہمیں مذید نقصان پہنچانے کی درپے ہیں(رپورٹ۔۔دولتمند ناشاد)
1,140 total views, no views today



