سوات(سوات نیوز)سوات کے پرفضا مقام مالم جبہ میں بجی کمپنی نے سیاحوں سے خوساختہ انٹری فیس میں دوسو فیصد سے زائد اضافہ کردیا۔ مالم جبہ جانے والے سیاح انٹری فیس کے پانچ سو روپے جیب میں رکھ کر جانے کا سوچیں۔ صرف چئیرلفٹ دیکھنے کیلئے بجی کمپنی اپ سے پانچ سو روپیہ وصول کریگا اور اسکے بعد ہی اپ چئیرلفٹ اور ریزارٹ دیکھ سکیں گے ۔ سیاحوں کی جانب سے ایک ویڈیو بھی وائرل۔ہوئی ہے جسمیں۔دیکھا جاسکتاہے کہ سیاح پانچ سوروہے دیکر انٹری پاس وصول کررہے ہیں سیاحوں نے اس ظلم کیخلاف اواز اٹھائی اور وزیر اعلی سے مطالبہ کردیا کہ اس ظلم کو روکا جائیں ورنہ یہ کمپنی اسرائیلی حکومت بن جائے گی۔
578 total views, 2 views today
Comments