صوابی(سوات نیوز )صوابی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ دیہہ درہ صوابی میں ایک خاتون مسماة(ح) کو زنجیروں سے باندھ کر کمرے میں محبوس کیا گیا ہے۔ اس اطلاع پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی صوابی سٹی بشیر احمد یوسفزئی کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر عجب درانی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ زنی کرکے مکان کے کمرے میں محبوس خاتون جسکی گردن اور ٹانگ کو زنجیروں سے باندھا گیا تھا، کو بازیاب کراکر تین ملزمان بھائیوں سائر خان، فہیم خان اور ندیم خان ساکنان درہ کو گرفتار کیا جبکہ چوتھے کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی. ملزمان نے اپنی سگی بہن کو ایک سال سے زنجیروں میں باندھ کر بغیر پنکھے کمرے میں حس بےجا میں رکھا ہوا تھا.
متاثرہ خاتون شوہر سے طلاق لے چکی ہے اور اس کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی بھی ہے. جس پر اس نے اپنے بچوں کےخرچ و اخراجات کے سلسلے میں عدالت سے رجوع کیا تھا اور نوکری کرنا چاہتی تھی تا ہم صفاک بھائیوں نے اسے باہر جانے، نوکری کرنے اور عدالتی کیس سے روکنے کے لئےکمرے میں زنجیروں سے باندھ کر ایک سال سے کمرے میں محبوس رکھا۔
ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس کےبھائیوں نے اس کے ساتھ انتہائی ظلم کیا ہے. متاثرہ خاتون پہلے سے طلاق یافتہ ہے جس نے بچوں کے اخراجات کے سلسلے میں شوہر کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے تا ہم بھائیوں نے عدالت سے منع کرنے اور نوکری کرنےسے روکنے کے لئے اسے گھر کے ایک کمرہ میں ایک سال سے حس بےجا میں رکھ کر زنجیروں سے گردن اور ٹانگ میں زنجیر ڈال کر تالے لگائے ہوئے تھے.
908 total views, no views today



