اسلام آباد(ان لائن ) وزیراعظم پاکستان عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی ہے اسلام اباد میں ہونے والے ۔ملاقات میں وزیراعلیٰ محمود خان صوبےکے سیاحتی سرگرمیوں اور مسائل کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پروزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔ وزیر اعلی محمود خان نے ترقیاتی منصوبوں اور اقدامات پر پیش رفت سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا ۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے انضمام شدہ اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر بھی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سیاحت کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ملک میں سیاحت کے فروغ سے مقامی علاقوں میں معاشی سرگرمی پیدا ہوگی۔ جبکہ سیاحت کے فروغ سےملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
518 total views, 2 views today