اسلام آباد(ان لائن) الیکشن کمیشن اف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن پاکستان نے عمران خان سے 14 دن کے اندر جواب بھی طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے پر وزیراعظم کا شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سے 14 روز کے اندر جواب طلب کرلیا الیکشن کمیشن کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے۔ پی ٹی آئی نے 13جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنی تھی۔الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں
718 total views, no views today



