مینگورہ(سوات نیوز)ڈسٹرکٹ ہسپتال سیدو شریف کی بحالی کامعاملہ،دوسال گزرنے کے باوجود مقامی ایم پی اے نے وعدہ پورا نہیں کیا، اس حوالے سےپختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرخالد محمود خالدکاکہناہے کہ مذکورہ معاملہ مسلسل التواکاشکار ہے جس کے سبب لوگوں میں تشویش پھیلی ہوئی ہے،انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر اس ہسپتال کی اہمیت میں مزیداضافہ ہوامگرطبی سہولیات کی کمی کی وجہ سے یہاں پرآنے والے مریضوں کو سخت مشکلات اور مایوسی کاسامناکرناپڑتاہے،انہوں نے کہاکہ سنٹرل ہسپتال میں موجود گائنی وارڈ کو سیدو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ بھی منظور ہیں بلکہ اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے،انہوں نے مطالبہ کیاکہ ہسپتال میں موجود طبی سہولیات کی کمیوں کو دور کرنے سمیت اسے مزیدسہولیات فراہم کی جائیں تاکہ مریضوں کو سہولت رہے
610 total views, 2 views today